Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس گلزار احمدکو نیا چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری موصول

شائع 22 نومبر 2019 01:21pm

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاوس بھیج دی ہے۔

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اگلے ماہ 20 دستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ عدالت عظمیٰ کے سنئر ترین جج جسٹس گلزار احمد  کے نام کی سمری وزیراعظم ہاوس بھیج دی گئی ہے۔

وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاوس بھیجی ہے۔  نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی آصف گلزار احمد سے حلف لیں گے ۔ جسٹس گلزار احمد تقریبا دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ نے    اٹھارہ جنوری 2018 کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔