Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک ریاض کے بعد پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص کی پُرمزاح خبر

شائع 21 نومبر 2019 05:28am

ملک ریاض پاکستان کے امیر ترین شخص سمجھے جاتے ہیں، جو غریبوں کے دسترخوان سے لے کر کئی اہم سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

تاہم پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انوکھی پوسٹ شئیر ہوئی ہے۔

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سبزی والا ٹماٹروں سے لدے ٹھیلے پر بیٹھا ہوا ٹماٹر فروخت کررہا ہے۔

تصویر بنانے والے نے اُسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور ساتھ ہی کیپشن دیا  "ملک ریاض کے بعد پاکستان کا دوسرا امیر ترین شخص"۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں ٹماٹر مہنگے ہونے کے بعد اگر کسی کی ریفریجریٹر میں ٹماٹر نظر آجائیں تو انہیں بھی امیر ہی تصور کیا جا رہا ہے۔