Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

شائع 20 نومبر 2019 06:32pm

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے برسبین میں شروع ہوگا۔ کپتان اظہر علی کہتے ہیں بلاخوف ہوکر کھیلیں گے، پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز تو ہار گئے اور اب ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ برسبین میں شیڈول ہے جس کا لائیو ایکشن صبح پانچ بجے سے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ایک دوسرے پر جھپٹنے کا پلان بھی بنالیا ہے۔ گزشتہ روز گابا میں سیریزکی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیسٹ میں 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنا ڈیبیو کریں گے۔