Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولرز سے خوفزدہ ہیں، رمیز راجہ

شائع 20 نومبر 2019 06:10pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولرز سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کیخلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیل کر دماغی شکست دینا پڑے گی، ٹیسٹ سیریز میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دورے کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت زبردست فائٹ کی تھی اور اسد شفیق کی سینچری نے میچ کو انتہائی دلچسپ بنادیا تھا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اگر نسیم شاہ کو کھلایا جاتا ہے تو ان کا خوف اپنی جگہ پر موجود ہے، اس کے علاوہ محمد عباس آسٹریلیا میں کھیلے تو نہیں ہیں مگر ان کا  اسٹرائیک ریٹ بھی شاندار ہے اور وہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔