Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سگریٹ نوشی کے بجائے ویپنگ کرنا دل کی صحت کیلئے کم نقصان دہ قرار

شائع 20 نومبر 2019 02:34pm
سائنس

ایک ریسرچ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی سے ویپنگ پر منتقل ہونے سے دل کی صحت اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کی صحت میں بہتری کیلئے ایک ریسرچ کی گئی ہے ، ریسرچ میں ایک سو چودہ سگریٹ نوشوں کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد یہ نتائج منظر عام پر آئے کہ سگریٹ نوشی  کے بجائے ویپنگ سے فالج اور دل کے دورے کے خطرے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ریسرچ میں ویپنگ کو تمباکونوشی سے کم خطرناک قرار دیا گیا۔ اور کہا گیا کہ یہ بھی کم محفوظ نہیں ہے۔

برطانوی ادارے برٹش ہارٹ فاونڈیشن نے سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے عمل کو موزوں قرار دیا ۔

ایک سائنسی ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے عادی افراد ای سگریٹ یا الیکٹرک سگریٹ کے استعمال سے اپنی صحت چند ہفتوں میں بہتر بناسکتے ہیں۔

بعض ریسرچر نے ویپنگ سے متعلق نتائج  کو بھی ناقابل اعتماد قرار دیا اور کہا کہ اس میں صرف دل پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔

 سائنسی میگزین جرنل آف کارڈیالوجی کے مطابق  جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ  سگریٹ نہ پینے والوں کا اسکور سات اعشاریہ سات فیصد، سگریٹ پینے والوں کا اسکور پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اور ای سگریٹ پینے والوں کا اسکور چھ اعشاریہ سات فیصد رہا۔

 تحقیق سے جڑے ریسرچر جیکب جارج  نے اس  بات کو غیر معمولی قرار دیا  اور کہا کہ اس سے ایک ماہ میں ان کی خون کی روانی بہتری آئی ہے ۔‘

تاہم پروفیسر جارج نے ویپنگ کے آلات کو بھی غیر محفوظ قرار دیا اورکہا کہ بچوں یا سگریٹ نہ پینے والوں کو اس کو استعمال کی عادت نہیں بنانا چاہیئے۔

بی بی سی بات چیت کرتے ہوئے ایک شخص نے ویپنگ پر منتقل ہونے کے بعد اپنے تجربے کا تذکرہ کیا اوربتایا کہ ان کو ویپنگ کے بعد سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگی تھی اور پھر ان کو اس مسئلے کی وجہ سے مصنوعی پھیھپڑے کا سہارا لینا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ  سگریٹ نوشی کے  باعث کیمیائی مادے چربی سے چپک جاتے ہیں اور اس کے دھوئیں سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں جس سے خون کی روانی خطرناک حد تک متاثر ہوتی ہے۔

دل کی صحت پر سگریٹ نوشی کے اثرات کا جائز لینے کیلئے خون کی  شریانوں میں خون کی روانی کا جائزہ لیا جاتا ہے  کیونکہ خون کی  روانی کے دوران شریانوں کا پھیلاو ہی انکی صحت مندی سے متعلق بتاتا ہے اور شریانوں کے پھیلنے کا دل کے دورے اور اسٹروک سے براہ راست تعلق ہے۔