Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی فروخت

شائع 20 نومبر 2019 02:12pm

گائے کے گوبر سے بنے ہوئے کیکس امریکا میں مختلف اسٹورز پر فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی صحافی سمر ہلارنکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گوبر سے بنے ہوئے کیکس کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ 'یہ تصویر میرے کزن نے مجھے بھیجی ہے۔ یہ ایڈیسن، نیو جرسی کے ایک کریانہ اسٹور میں 2 اعشاریہ 99 ڈالرز میں دستیاب ہے'۔

انہوں نے ٹویٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ ' کیا یہ دیسی (انڈین) گائے سے درآمد کی گئی ہیں یا یہ امریکی گائے کی ہے؟

صحافی کا ٹویٹ کرنا تھا کہ اس پر دلچسپ تبصرے آنا شروع ہوگئے۔ کورڈ اوور ڈِسکورڈ نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'اس کو دیکھ کر میں 'دنگ' رہ گیا۔

سُشوبھن گُپتا نامی صارف نے لکھا کہ 'میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ کوئی نان ریزیڈینشل آف انڈیا (این آر آئی) بھکت اسے بغیر گوشت والے برگر کے طور پر نہ کھانا شروع کردے'۔

ایک خاتون مصنف نے لکھا کہ 'یہاں اخلاقی سوال یہ ہے کہ کیا ان کا کردار ڈھیلا ہے'؟

اس پروڈکٹ پر لکھا ہے کہ یہ صرف مذہبی مقصد کیلئے ہے، کھانے کیلئے نہیں۔ جس پر سدھارت سنگھ نامی صارف نے لکھا کہ 'اگر کوئی اسے کھانا چاہتا ہے تو اسے کھانے کی اجازت ہونی چاہیئے'۔

ذیل میں کچھ مزید سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔