Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمرجنگ ایشیا کپ کا سیمی فائنل: پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

شائع 20 نومبر 2019 11:13am

ڈھاکا: ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹادی۔ قومی ٹیم نے اعصاب شکن معرکے میں 3 رنز سے فتح سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، عمیر یوسف 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تعاقب میں بھارتی ٹیم نے کرارا جواب دیا لیکن قومی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں پر 264 رنز تک محدود رکھا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل میزبان بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ فاتح ٹیم پاکستان سے ہفتے کو فائنل کھیلے گی۔

Screenshot Courtesy: ESPNCricinfo Screenshot Courtesy: ESPNCricinfo Screenshot Courtesy: ESPNCricinfo Screenshot Courtesy: ESPNCricinfo