Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے بھارتیوں کی توہین کردی'

شائع 20 نومبر 2019 05:26am

ممبئی: امریکی گلوکارہ کیٹی پیری ممبئی میں میوزک کنسرٹ کرنے کے بعد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ دکھائے بغیر جہازمیں سوار ہوگئیں اور بھارتی اہلکار ان کی منتیں ترلے کرتے رہ گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام کیٹی پیری سے پاسپورٹ دکھانے کا کہہ رہے ہیں، تاہم امریکی گلوکارہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور سیکیورٹی حدود پار کرگئیں۔

View this post on Instagram

And #katyperry leaves us after a power packed show for India #airportdiaries #viralbhayani @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

کیٹی پیری کے پاسپورٹ نہ دکھانے پر بھارتی مداح ان سے ناخوش دکھائی دئیے اور ان پر بھارتیوں کی توہین کا الزام بھی لگایا ہے۔

iamge n1