Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوکھی شادی، کیا ٹماٹر نے پاکستان میں سونے کی جگہ لے لی ہے؟

شائع 19 نومبر 2019 06:32pm

پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 300 اور بعض علاقوں میں 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت کو طنز و مزاح کا نشانہ بناتے ہوئے ایک پاکستانی دلہن نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کے دن سونے کے زیورات پہننے کی بجائے ٹماٹروں کا ہار پہن لیا۔

اس شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی اور صارفین بھی مختلف قسم کی آراء کا اظہار کئے بناء نہ رہ سکے۔ کسی نے کہا کہ یہ پاکستان کی امیر ترین دلہن ہے تو کسی نے کہا کہ پاکستان میں سونے سے زیادہ اب ایک ٹماٹر کی حیثیت ہے۔

یہ ویڈیو معروف صحافی نائلہ عنایت تک بھی پہنچ گئی تو انہوں نے اسے ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ 'ٹماٹر کے زیورات، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ سب کچھ دیکھ چکے ہیں'۔