Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ناروے : اسلام مخالف ریلی ، قرآن شریف جلایا گیا

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2019 06:59pm

ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک قرآن شریف کو جلایا گیا ہے جبکہ دو قرآن شریف کی جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا ہے۔

ناروے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں اس ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا، لارس تھورسن نامی ملعون نے پولیس کی جانب سے قرآن شریف کی جلد نہ جلانے کے حکم کو بھی سرف نظر کیا ۔

اس ریلی کی منظوری مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جب مظاہرین نے بتایا کہ ان کے کیا عزائم ہیں تو پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ قرآن شریف کی بے حرمتی سے باز رہیں۔

تاہم جب ریلی کے دوران ملعون تنظیم سیان کے رہنما لارس تھورسن کی جانب سے قرآن شریف کی ایک جلد کو جلایا گیا جبکہ ریلی ہی میں شریک ایک شخص نے دو جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا تو اس دوران مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ریلی کے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا لیکن اس دوران پولیس اہلکار بیچ میں کود پڑے ،جس کے بعد انہوں نے لارس تھورسن  کو حراست میں لے لیا اور مشتعل مسلمانوں کو پکڑ کر اس سے دور کردیا۔