امریکی اور آسٹریلوی شہری کی طالبان قید سے رہائی میں پاکستان سہولت کار
طالبان کے قید سے امریکی اور آسٹریلوی شہری کی رہائی پاکستانی سہولت کاری کے ذریعے ممکن ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے طالبان کی جانب سے دو مغویوں کی رہائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے سہولت دی ہے اور پاکستان اس بات کی حمایت بھی کرتا ہے۔
امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکس کو طالبان نے اگست دوہزار سولہ میں حملہ کرکے یرغمال بنالیا تھا ۔ دونوں پروفیسرز ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ طالبان نے مرکزی کابل میں حملہ کرکے ان کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
اب افغان حکومت کی جانب سے تین طالبان رہنماوں کی رہائی کے عوض طالبان کی جانب سے ان مغویوں کو رہا کیا گیا ہے، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں مغوی رہائی کے بعد امریکی ہیلی کاپٹرز لے کر روانہ ہوگئے ہیں ۔
Pak welcomes release of Profs Kevin King & Timothy Weeks in Afghanistan. We appreciate steps taken by all involved to make it possible. As part of the int community working to bring peace & end the suffering of the Afghan people, Pak has fully supported & facilitated this release
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 19, 2019
جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں مغویوں کی طالبان رہنماوں کے بدلے رہائی کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ فریقین کی جانب سے اس حوالے سے لئے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےعالمی برادری کا حصہ ہونے کے ناطے اس حوالے سے مکمل حمایت اور سہولت مہیا کی ہے تاکہ قیام امن اور افغان عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
Comments are closed on this story.