شاتم رسول گیرٹ وائلڈر کے قتل کی منصوبہ بندی ،پاکستانی نوجوان کو سزا
ہالینڈ میں اسلام دشمن سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی شہری کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔
گیرٹ وائلڈرز اسلام دشمن متعصب سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلے کا اعلان کیا تھا۔
خبررسا ں ادارے کے مطابق پاکستانی شہری جنید کو گزشتہ برس حراست میں لیا گیاتھا ،پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس پر الزام تھا کہ اس نے گیریٹ وائلڈرز کو ایک سرکاری ادارے میں گھس کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
پراسیکیوٹرز کا موقف تھا کہ وہ گیرٹ وائلڈرز کو ہی قتل کرنے کیلئے فرانس سے ہالینڈ پہنچا تھا۔
گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد جنید نے اپنی ایک پوسٹ پر پیغام دیا تھا جس میں اس نے گیرٹ کو قتل کرنے کا اشارہ دیا تھا اور اس نے اس حوالے سے مقامی مسلمانوں سے معاونت بھی مانگی تھی ۔ جنید کی اس پوسٹ کو لاکھوں بار دیکھا گیا تھا اور ہزاروں مسلمانوں نے اس کی پوسٹ کو شیئر کیا تھا۔
جنید کی اس پوسٹ کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ گیرٹ وائلڈر اپنے مذموم مقصد سے پیچھے ہٹ گیا تھا اور اس نے یہ مقابلہ منسوخ کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.