Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی سی بی کے بڑوں میں اختلافات ختم نہ ہوسکے، روزمرہ کے کام ٹھپ

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2019 01:51pm
پاکستان کرکٹ بورڈ/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں میں اختلافات ختم نہ ہوسکے، پی سی بی میں روز مرہ کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ایک بار پھر اپنی چھٹیوں میں توسیع لے لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان اور سی او او سبحان احمد میں اختلافات ختم نہ ہو سکے۔

سبحان احمد نے مزید ایک ہفتے کے لیے چھٹی لے لی ہے، 22 نومبر کو لاہور میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں بورڈ کے انتظامی امور ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے روز مرہ کے معاملات ٹھپ ہونے لگے، پی سی بی کے تین اعلی عہدیدار ہیڈ کواٹرز میں موجود نہیں ہیں۔

چیرمین پی سی بی احسان مانی نجی دورے پر انگلینڈ میں ہیں جن کی واپسی بدھ کے روز متوقع ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کرکٹ اسٹریلیا حکام سے ملاقات کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اختلافات کے باعث دفتر نہیں آ رہے۔