Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بروک لیسنر کو کمنٹیٹر کی دھلائی مہنگی پڑگئی

شائع 19 نومبر 2019 06:10am

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای "منڈے نائٹ را" میچ میں چیمپئن بروک لیسنر کو کمنٹیٹر کی دھلائی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمئن بروک لیسنر کو ایسا پیٹا گیا کہ ریفری نے آکر بروک لیسنر کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروک لیسنر اپنے منیجر پال ہی مین کے ہمراہ رنگ میں داخل ہوتے ہیں اور رے میسٹریو کو طیش میں لانے کے لیے ان پر شدید تنقید کرتے ہیں لیکن میسٹریو رنگ میں نہیں آتے۔

بروک لیسنر اور پال ہی مین جاتے ہوئے کمنٹیٹر ٹیبل پر بیٹھے ہوئے سابق ریسلر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملہ کردیتے ہیں، لیسنر کے کے آگے سابق ریسلر ڈھیر ہوجاتا ہے۔

بروک لیسنر اس سے فارغ بھی نہیں ہوپائے تھے کہ اسی دوران رے میسٹریو نے ان پر اچانک حملہ کردیا، میسٹریو نے لیسنر کی جم کر دھلائی کی اور لیسنر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے۔

بعدازاں ریفری نے مداخلت کرکے رے میسٹریو کو پیچھے کیا لیکن جاتے ہوئے رے میسٹریو نے لیسنر کو تنبیہ کی کہ وہ سروائیو سیریز کے چیمپئن شپ میچ میں انہیں دیکھ لیں گے۔

یاد رہے کہ معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر 619 رے میسٹریو پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں، میسٹریو کے ہمراہ دیگر نامور ریسلر بھی پاکستان پہنچے تھے اور پرو ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق یونیورسل چیمپئن سیتھ رولنز کا مقابلہ حریف این ایکس ٹی ریسلر سے ہوگا، این ایکس ٹی سے دیگر ریسلرز کو بھی مقابلوں کے لیے مدعو کیا جارہا ہے۔