Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنا کھڑکی والے طیارے اب باہر کا پورا منظر دکھائیں گے

شائع 19 نومبر 2019 05:34am

لندن: فضائی سفر کے دوران ہماری خواہش ہوتی ہے کہ کھڑکی والی نشست مل جائے تاکہ اونچائی سے باہر کے خوبصورت مناظر اور بادلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مسافروں کی اس شدید خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک برطانوی ٹیکنالوجی فرم نے مستقبل میں طیاروں کو اس طرح ڈیزائن کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس میں پورا طیارہ آسمان کے "پینورامک ویو" میں تبدیل ہوجائے گا۔

Related image

رپورٹ کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کے کے آنے سے مستقبل میں طیاروں میں کھڑکیوں کا تصور ختم ہوجائے گا اور  پورا طیارہ "او ایل ای ڈی" اسکرین سے ڈھک دیا جائے گا جس سے ہر نشست ایک قسم کی "ونڈو سیٹ" بن جائے گی۔

یہ ٹچ اسکرینز طیارے کے باہر لگے کیمروں سے منسلک ہوں گی جو باہر کا حقیقی منظر ہر نشست پر پیش کریں گی جب کہ مسافر اپنی مرضی سے "او ایل ای ڈی" پر مناظر  کے بجائے اینٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے دیگر پروگرام بھی دیکھ سکیں گے۔

٭او ایل ای ڈی کیا ہے؟

یہ "آرگینک لائٹ ایمٹنگ ڈایوڈ" کا مخفف ہے۔ اس میں نامیاتی مرکبات (آرگینک کمپاؤنڈز) پر مشتمل ایک ایسی پتلی فلم ہوتی ہے جس میں سے بجلی گزاری جاتی ہے تو وہ روشنی خارج کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ٹیلی ویژن، ٹیبلٹ کمپیوٹرز، موبائل فونز اور کمپیوٹر مانیٹرز میں استعمال ہورہی ہے۔

Image result for OLED

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک یہ طیارے حقیقت میں تیار کیے جائیں گے، امید ہے کہ تب تک اس سے کہیں زیادہ جدید اور بہتر او ایل ای ڈی ڈسپلے مارکیٹ میں آچکے ہوں گے۔