Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کتنی ہے؟

شائع 19 نومبر 2019 05:16am

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی دولت کے نئے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  عوام کو سادگی اور کفایت شعاری کی تلقین کرنے والے ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثے ایران کے کل قرضوں کا دوگنا اور کل برآمدات کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی اس وقت دولت کا اندازہ 2 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ اعداد وشمار رواں سال کے اوائل میں عراق میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ہیں۔

ان اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

ایک طرف ایران میں سب سے طاقتور شخصیت کے اثاثے بے شمار ہیں تو دوسری طرف عوام غربت اور فاقوں سے نڈھال ہیں۔

ایرانی عوام کی غربت اور پسماندگی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب 40 سال قبل ایران میں ولایت فقیہ کا انقلاب برپا ہوا۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے "ایرانی رجیم کے کرپٹ چہرے" کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں ایرانی لیڈروں کی دولت کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

ایران کے مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بیرونی قرضوں کا حجم 10 اعشاریہ 441 ارب ڈالر ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثے ایرانی قرض سے 19 اعشاریہ 23 گنا زیادہ ہیں۔

اسی طرح ایرانی تیل کی برآمدات کا حجم رواں سال مارچ میں ایک لاکھ ارب بیرل تھا جب کہ 2018ء میں ایران 2 اعشاریہ 390 بیرل یومیہ تھا۔

ایران کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق ایران کی تیل کی برآمدات 10 اعشاریہ 06 ارب ڈالر ہیں۔ اس تیل کی برآمدات کے تناسب میں ایرانی سپریم لیڈر کے اثاثے 18 اعشاریہ 89 گنا زیادہ ہیں۔