Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیپال بھی بھارت کے مخالف ہونے لگا

شائع 18 نومبر 2019 06:32pm

نیپال نے بھی بھارت کیخلاف بولنا شروع کردیا۔ نیپال نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالا پانی سے اپنی فوج ہٹائے کیونکہ یہ تبت، نیپال اور بھارت کے درمیان سہہ فریقہ مسئلہ ہے۔

نیپالی وزیراعظم کے پی اولی نے کہا کہ نیپال کی سرحد کے اندر کالا پانی بھی آتا ہے ۔

نیپال یوا سنگم سے خطاب میں نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت  یہاں سے فوری نکلے اور نیپال اپنی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی کے قبضے میں رہنے نہیں دینگے۔

اس موقعے پر انہوں نے ترمیم شدہ نیپالی نقشے کو بھی مسترد کردیا ۔

ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ نیپالی وزیرعظم کی جانب سے کھلم کھلا بھارت کیخلاف بیان دیا گیا ہے ،

نیپالی کانگریس  نے بھی ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں نیپالی سرزمین سے بھارتی فوج کو نکالنے کا بیان دیا ہے۔

سابق  نیپالی وزیر اعظم بابو رام بھٹّارئی نے وزیر اعظم اولی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کالا پانی  پر بات کریں۔

انڈیا کے نقشے میں کالا پانی کو شامل کیے جانے پر نیپال میں مظاہرے  پھوٹ پڑے ہیں ۔  جبکہ نیپال کی وزارت خارجہ نے چھ نومبر کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے۔