Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بیماریوں سے زیادہ حادثات سے لوگوں کی اموات پر تشویش

شائع 18 نومبر 2019 06:07pm

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کے روک تھام کی سمت میں اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے لیے عالمی ادارے کے 2030ءکے ایجنڈے کے مقاصد میں شامل ہے، سڑک حادثات متاثرین کی یاد میں منانے جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں َ۔

انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا اور انکی روک تھام بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اس دن تمام عالمی قوتوں سے سڑک حادثوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں ۔

واضح ر ہے کہ 2018ءمیں اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں روڈ سیفٹی فنڈ شروع کیا تھا جہاں تقریبا 90 فیصد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Source: APP