Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابی پیرزادہ کے بعد سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل

شائع 18 نومبر 2019 06:12pm

معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے چند روز بعد ہی پاکستان کی نامور ماڈل سمارا چوہدری کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی ذاتی تصاویر اور ویڈیو کلپس مبینہ طور پر لاہور کے ایک ہوٹل میں لی گئی ہیں۔

سمارا نے متعدد اشتہارات اور ماڈلنگ پروجیکٹس میں کام کیا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز 2018 میں لاہور کے ایک ہوٹل میں لی گئی تھیں۔

ماڈل نے اب تک اس معاملے پر کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ایک بین الاقوامی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایسے واقعات کے پیچھے لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو معروف شخصیات کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی یہ ویڈیوز فروخت کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رابی پیرزادہ نے ذاتی نوعیت کی ویڈیوز لیک ہونے والے معاملے پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور کارروائی کیلئے سائبر ونگ کو درخواست بھی دی تھی۔

رابی پیرزادہ نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔