Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوتیلا باپ بچپن میں مجھے ہراساں کرتا رہا، فریال محمود

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2019 06:03pm

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ فریال محمود نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے سوتیلے باپ سے شدید نفرت کرتی ہیں کیونکہ وہ بچپن میں انہیں ہراساں کرتا رہا۔

ثمینہ پیرزادہ کے شو 'ری وائنڈ وِد ثمینہ پیرزادہ' میں انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 7 برس تھی تو والدین میں علیحدگی ہوگئی اور ہم امریکا منتقل ہوگئے، بعد ازاں والدہ نے گھر بسانے کیلئے مزید 2 شادیاں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے سوتیلے باپ سے سخت نفرت کرتی ہیں کیونکہ وہ 8 سے 11 سال کی عمر تک انہیں ہراساں کرتا رہا۔

فریال نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ روحانی بانو بھی ایک اداکارہ ہیں جو اکثر کام کے سلسلے میں باہر رہا کرتی تھیں جس کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کو بھی کچھ نہیں بتا سکتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بچپن بہت خراب تھا، دوست اپنے سہانے بچپن میں واپس لوٹنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں تو میں سوچتی ہوں کہ میرا آج ہی ٹھیک ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ وہ دانیال راحیل نامی شخص کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانیال (جو خود بھی ایک ٹی وی اداکارہ، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں) بہت اچھے ہیں، وہ جس طرح مجھے ہینڈل کرتے ہیں اور بات کرتے ہیں یقیناً داد کے مستحق ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا کچھ بتایا، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔