Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: سپریم کورٹ کے ایودھیا کیس کا فیصلہ ، نظرثانی کی اپیل کا اعلان

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2019 04:24pm

بھارت میں سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا  اعلان کردیا گیا۔

آل انڈیا مسلم بورڈ نے بابری مسجد کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آل انڈیا مسلم بورڈ کے رکن سید قاسم الیاس کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بعض پیچیدگیاں ہیں ۔

عرب ذرائع و ابلاغ کے مطابق اس کیس میں مرکزی فریق سنی وقف بورڈ تھا اور اس نے کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم بورڈ اس کیس یں اپیل دائر نہیں کرسکتا کیونکہ ایودھیا کیس میں یہ فریق نہیں ہے۔

ہندو مہاسبھا کے  رہنما کا موقف ہے کہ  عدالتی فیصلے  پرفیصلہ سنی وقف بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے کیونکہ  یہی اس میں فریق ہے اور اسہی کو اس میں اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔