Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس شو سے آفر آنے پر حیران تھی، گلوکارہ آئمہ بیگ

شائع 18 نومبر 2019 04:09pm

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت کے معروف اور متنازعہ رئیلٹی شو 'بگ باس' کے رواں سیزن کیلئے آفر آئی تھی۔

آئمہ نے ایک ویب شو 'دی منشی شو' میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں حالیہ بگ باس سیزن میں شرکت کیلئے کال آئی تھی۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ 'جب انہوں نے مجھے "بگ باس 13" میں شرکت کے حوالے سے کہا تو میں حیران ہوگئی لیکن پھر میں نے فوراً انہیں منع کردیا'۔

آئمہ نے مزید کہا کہ 'یہ شو بس دیکھنے کی حد تک ہی اچھا لگتا ہے اس کا حصہ بننے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی'۔

واضح رہے بگ باس شو کی میزبانی بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کرتے ہیں، یہ شو عوام میں بے حد مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ متنازعہ بھی ہے۔ ماضی میں پاکستان اداکارہ و میزبان وینا ملک بھی اس شو کا حصہ بن چکی ہیں۔

ذیل میں آئمہ خان کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔۔۔

Image result for ‫عائمہ بیگ‬‎Image result for ‫عائمہ بیگ‬‎Related imageRelated imageImage result for ‫عائمہ بیگ‬‎Image result for aima baigImage result for aima baigImage result for aima baigImage result for aima baigRelated image