Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: ہندو انتہاپسندی، الہ آباد کا نام تبدیل کرنیکی سازش

شائع 18 نومبر 2019 03:09pm

بھارت میں انتہاپسندی اپنے عروج پر پہنچ گئی اور اب بے جے پی نے مسلمان ناموں پر رکھے گئے تاریخی شہروں کے نام کی تبدیلی کا عمل شروع کردیا ہے۔ بی جے پی کے انتہا پسند وزیراعلی ادتیا ناتھ یوگی نے آگرہ شہر کا نام بھی تبدیل کرنے فیصلہ کرلیا۔

 انہوں نے آگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کے لیے ماہرین سے رائے  مانگی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  امبیڈکر یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ نے اس حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کرنا شروع کردی ہیں ، اور وہ اس حوالے سے تاریخی پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

 کہا جارہا ہے کہ  آگرہ شہر کا نام ‘آگروان‘ سے تبدیل  کیا جائے گا  کیونکہ حکومت مانتی ہے کہ پہلے آگرہ شہر ’آگروان‘ کے نام سے ہی جانا جاتا تھا۔

ریاستی حکومت نے تاریخ کے ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائزہ لے کر بتائیں کہ آگروان کا نام تبدیل کرکے آگرہ رکھا گیا۔

اس سے قبل ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ یوگی نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے بھارت کے مشہور تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا۔