پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں زبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی،۔
ہنڈریڈ انڈیکس آٹھ سو ستائیس پوائنٹس اضافے سے چھ ماہ بعد اڑتیس ہزار چار سو پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم کے اعتبار سے مارکیٹ دو سال کی بلندی پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلا روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور پالیسی ریٹ میں متوقع کمی، میکرو اور مائیکرو اشاریوں میں بہتری کے بعد سارا دن سرمایہ کار متحرک نظر آئے۔
سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو ستائیس پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ۔مارکیٹ چھ ماہ کی بلند ترین سطح اڑتیس ہزار چار سو گیارہ پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر تین سو نوے کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
کاروبار ی حجم کے اعتبار سے مارکیٹ دو سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
Comments are closed on this story.