Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2019 02:38pm

گورنر اسٹیٹ بینک  رضا باقر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، ابھی مختلف شعبوں میں اصلاحات آنا باقی ہیں۔

کراچی ایوان صنعت و تجارت میں تاجر برادری سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری اصلاحات کے عمل کو اعتماد دے، اسٹیٹ بینک ایس ایم ایس سیکٹر کو بہتر کرے گا، چھ فیصد پر چھوٹے قرضہ دیئے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کیا ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کردیا۔ خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کہا مرکزی بینک نے ایس ایم ای سیکٹر کے لئے اسکیم شروع کی ہے اور چھ فیصد پر قرضہ دیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ،ایکس چینج ریٹ اب بہتر ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پہلے زرمبادلہ نکل رہا تھا، لیکن اب پاکستان میں اس کی آمد شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ آرہا ہے،جو سیکٹرز امپورٹ سے مثاثر تھے وہ بھی بہتر ہورہے ہیں،تاجر برادری نے گورنر اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا۔