Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن پاکستانی ہیرو کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2019 04:56pm

گزشتہ دنوں پاکستانی ہیرو نے بھارت سے عمان جانے والی پرواز کو حادثے سے بچایا گیا تھا جس پر اب بالی وڈ کی نامورد اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستانی ہیرو کے اقدام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ 'جب انسانیت سیاست سے جیت جائے۔ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جے پور سے مسقط جانے والی پرواز کو تباہ ہونے سے بچالیا'۔

گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیرملکی ایئرلائن عمان ایئر کو خوفناک حادثے سے بچایا تھا۔

 بھارتی شہر جے پور سے مسقط جانے والی غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ چھور کے علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ 38 ہزار فٹ کی بلندی پر کپتان سے بے قابو ہو اتو کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے کی کال دی تھی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کی رہنمائی کی اور طیارے کو دوسرے طیاروں سے ٹکرانے سے بچالیا تھا۔

واضح رہے کہ طیارے میں 150 مسافر سوار تھے اور اگر پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر پائلٹ کی رہنمائی نہ کرتا تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔