پاک چین سرحد 30 نومبر کو بند کردی جائے گی
خنجراب ٹاپ میں برفباری کے باعث پاک چین سرحد 30 نومبر کو بند کردی جائے گی۔ باڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت سرحد ہرسال بند کی جاتی ہے۔
بالائی اور پہاڑی علاقوں میں متوقع شدید برفباری کے بعد پاک چین سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت پاک چین سرحد 30 نومبر کو بند کردی جائے گی جس کے باعث سرحد خنجراب ٹاپ سے تجارتی وسیاحتی سرگرمیاں معطل کردی جائیں گی۔
سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی والے خنجراب ٹاپ کو موسم سرما میں شدید برفباری کے باعث بند کردیا جاتا ہے جو یکم اپریل کو دوبارہ کھولی جائے گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.