Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولپور سے دو ممکنہ بھارتی جاسوس گرفتار

شائع 18 نومبر 2019 07:51am

بہاولپور: جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کی گرفتاری تحصیل یزمان کے ریگستان سے عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھارتی شہری بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے۔

بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد اور مدھیا پردیش سے ہے۔

دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف کنٹرول آف انٹری ایکٹ 1952 کی شق 3 اور 4 کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے، آج دونوں بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔