Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

کیا آپ کو مونگ پھلی کے ان نقصانات کا علم ہے؟

شائع 18 نومبر 2019 06:39am

مونگ پھلی کو غریب کا پستہ کہا جاتا ہے، یہ انتہائی فائدہ مند بھی ہے اور مناسب قیمت پر سردیوں میں باآسانی دستیاب بھی ہوتی ہے۔

مونگ پھلی جسم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں؟

ایک رپورٹ میں ماہرینِ صحت نے بتایا ہے کہ مونگ پھلی کس وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی نہیں کھانی چاہیے، اس سے خارش کے مرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حاملہ خواتین کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مونگ پھلی کا استعمال ترک کر دیں۔ یرقان اور معدے کے مرض میں مبتلا افراد بھی مونگ پھلی کے زائد استعمال سے دور رہیں تاہم کم کھانے سے انہیں کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

سانس کے مرض میں مبتلا یا دمہ کے مریضوں کو بھی مونگ پھلی کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان میں مبتلا کر سکتا ہے۔

اسی طرح جن افراد کے معدے میں تیزابیت ہو ان کو بھی مونگ پھلی سے دور رہنا چاہیے کیونکہ خشک میوہ جات گرم تاثیر رکھتے ہیں۔

اس لیے مونگ پھلی بھی تیزابیت یا معدے میں گرمی کے مرض میں اضافے کا سبب بنتی ہے تاہم صحت مند معدے کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔