Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اوائل اسلامی دور کے کتبے پر لکھی تحریر کا کیا مطلب ہے؟

شائع 18 نومبر 2019 05:57am

آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والے سعودی مرضی الفھیقی محقق کو "تیمائی" کمشنری میں اسلام کے اولین دور کی ایک تحریر ملی ہے جس پر درج عبارت بھی واضح ہے ۔

چٹانی پتھر پر واضح طور پر قدیم عربی رسم الخط میں لکھا گیا ہے:

اللھم اغفر لعمر وللناس ( اے اللہ عمر اور تمام انسانوں کی مغفرت فرما )

ماہرین کے مطابق کتبے پر شعبان 98 سال ہجری کی تاریخ درج ہے۔

عربی ویب نیوز مزمز کے مطابق سعودی محقق مرضی الفھیقی کا کہنا ہے کہ عصر حاضر میں ماضی کی اشیاء تلاش کرنا میرا شوق ہے جس کے تحت میں نے اب تک دسیوں قدیم و نادر اشیاء تلاش کیں اور انہیں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا ۔

الفھیقی نے مزید کہا کہ ااس پاس پتھر کے دور کے کچھ نقوش بھی تھے ان کے علاوہ آل ثمود اور اسلام کے اولین دور کے کتبے بھی تھے جن پر درج کچھ عبارتوں کو واضح طور پر پڑھا بھی جاسکتا ہے۔ پتھر کے دور کے نقوش غیر واضح تھے ۔ اس قسم کے 15 کتبے اب تک محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیے جاچکے ہیں جو عہد رفتہ کی داستانیں اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں۔

مرضی الفھیقی نے حالیہ ملنے والا کتبہ بھی محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا ہے۔