Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

بھارتی پائلٹ ڈھائی ارب کا مگ 29 طیارہ گرا کر فیس بک چلانے میں مصروف

شائع 18 نومبر 2019 05:21am

گُوا: بھارتی نیوی کے پائلٹ ڈھائی ارب مالیت کا مگ 29 طیارہ گرا کر فیس بک چلانے لگے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی نیوی کے پائلٹ اپنا طیارہ کریش ہونے کے بعد سکون سے بیٹھے فیس بک چلا رہے ہیں۔

بھارتی شہر گُوا میں بھارتی نیوی کا مگ 29 تربیتی طیارہ تباہ ہوا، تاہم کریش سے قبل دونوں پائلٹس ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

بھارتی طیارہ گرنے کے بعد اس کے پائلٹس کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک پائلٹ فیس بک استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسرے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

An Indian Navy MiG-29K crashes in Goa today. Pilots are safe ⚔️🇮🇳❤️ #indiannavy

A post shared by SSBCrack (@ssbcrackofficial) on

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی تھی جس کے بعد ورنہ اور مارگاؤ سے فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 فروری کے بعد سے بھارتی فضائیہ کے طیارے ایک کے بعد ایک پَر کٹے پرندوں کی طرح گر رہے ہیں۔