Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

گجرات کا قصاب بیوی سمیت گرفتار

شائع 18 نومبر 2019 05:02am

گجرات: پولیس نے کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والے قصاب کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا ہے، تھانہ شاہین پولیس نے مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ شاہین پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنڈ پور میں ایک خاتون اور مرد نے دو کم سن بچیوں کو دبوچ رکھا ہے اور اغواء کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواء کاروں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔

وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو مطلع کیا گیا۔ جنہوں نے ہدایت دی کہ سنگدل ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچیو ں کے والد مسمی تصور حسین سکنہ لنڈ پور کی مدعیت میں محلہ کالوپورہ کے رہائشی میا  بیوی ملزمان عدنان بشیر اور عظمی بی بی اقوام قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔