Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

'بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے'

شائع 17 نومبر 2019 03:54am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اور مسلم لیگ ن دونوں کی فیس سیونگ ہوگئی۔

فیاض الحسن چوہان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

فیاض چوہان کے اس بیان پر ن لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری بولیں کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سیاست میں نئی ہلچل شروع ہوگئی، فیاض چوہان کے فیس سیونگ کے جملے نے تنقید کا بازار گرم کردیا۔