نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری
لاہور: عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ ارب کے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط عائد کی تھی، شریف برادران کے بیان حلفی کے بعد بانڈکی شرط معطل کی جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لئے باہر جانے کی اجازت ہے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ کیلئے علاج کے غرض سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ نواز شریف کو جب ڈاکٹر صحت مند قرار دیں وہ واپس آجائیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق رجسٹرار نواز اور شہباز کے دستخط شدہ بیان حلفی جمع کریں، جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں کیس کی سماعت کی جائے گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.