سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ
اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر فضائی جارحیت کی ہے اور وہاں پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے ۔
پہلے بھی ایک فضائی کارروائی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کیلئے معاہدہ ہوا تھا لیکن پھر اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکی خلاف ورزی کی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے شمالی علاقے میں راکٹوں سے ایک عمارت پر حملہ کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ عمارت حماس کے زیر استعمال تھی ۔
منگل کے روز بھی اسرائیل فورسز نے اسلامک جہاد کے ایک رہنما کے گھر پر حملہ کیا تھا اورکارروائی کے بعد اسلامک جہاد اور اسرائیل کے درمیان اڑتالیس گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔
حماس کے بعد فلسطمین میں اسلامک جہاد کو سب سے طاقتور تنظیم شمار کیا جاتا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.