سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا اب 86 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونا 73 ہزار 902 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہفتہ وار کلوزنگ ہوئی، سونا انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1486 ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔
-15 نومبر 2019 کے ریٹ
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 86 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونا 73 ہزار 988 روپے کا ہوگیا تھا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 1466 ڈالر فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
-14 نومبر 2019 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ایک تولہ سونا 86 ہزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونا 74 ہزار 161 روپے کا ہوگیا تھا۔
Comments are closed on this story.