کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک مستعفی ہوگئے
کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی کابینہ بھی جلد تحلیل ہو جائیگی ۔
کویتی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو دیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف پارلیمان کے 10 ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔
جس کے بعد وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے باضابطہ طور پر کویت کے امیر کو دیا
استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کویت کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر کویت نئی کابینہ بنانے کا اعلان کریں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.