Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی 'سلوفی' نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

شائع 16 نومبر 2019 03:36pm

پاکستان کی خوبرو ادکارہ ماہرہ خان کے سوشل میڈیا پر ویسے ہی چرچے رہتے ہیں لیکن اب ان کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سیلفی ایک ایسی چیز ہے جس کے نام سے بچہ بچہ واقف ہے لیکن سیلفیوں کے دور میں ماہرہ کی 'سلوفی' نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آئی فون 11 پرومیکس کے 'سلوفی' فیچر سے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا 'امید ہے کہ میں اس میں بہتری لاسکوں گی لیکن ابھی کیلئے یہ میری پہلی کوشش ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی فون کی نئی سیریز آئی فون الیون، الیون پرو اور الیون پرومیکس پاکستان میں لانچ کئے گئے تھے جس میں 'سلوفی' نام کا نیا فیچر بھی موجود ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارف ایک سیکنڈ میں 120 فریم پر مشتمل سلوموشن سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے اور اسی سلوموشن کی وجہ سے اسے 'سلوفی' جیسا منفرد نام دیا گیا ہے۔