Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس ایم ای بنک کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری

شائع 15 نومبر 2019 03:54pm

اسلام آباد: مشیر خزانہ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، ایس ایم ای بنک کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی گئی۔ پی آئی اے کی پراپرٹیز کی نجکاری کاجائزہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دیا گیا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس ایم ای بنک کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی گئی۔

نجکاری کمیشن نے ایس ایم ای بنک کی نیلامی میں دلچسپی لینے والی ممکنہ پارٹیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اجلاس میں ایرا کی جانب سے اس کے سترہ پراپرٹیز اور بتیس اثاثوں کی نجکاری روکنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

مشیر خزانہ کی صدارت ہونے والے کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آٰی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کی نجکاری کے معاملے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پی آئی اے کی پراپرٹیز کی نجکاری کاجائزہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔

ملتان میں انڈسٹریل ایریا میں پندرہ ایکڑ پلاٹ کی نجکاری کیلئے مشیر تجارت کی سربراہی میں کمیٹی  تشکیل دی گئی ہے۔