Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

شائع 15 نومبر 2019 01:16pm

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مغربی بارڈر اور داخلی سلامتی سمیت ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات میں معربی سرحد اور داخلی سیکیورٹی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے معاشی ترقی کے لئے داخلی سیکیورٹی کو مستحکم بنانے پر بھی پاک فوج کی تعریف کی۔