Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی

شائع 14 نومبر 2019 06:07pm

آئی سی سی نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بیان میں دو ہزار سترہ میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ مظالم سے  بچنے کیلئے بنگلہ دیش کی سرحد کے اندر پناہ لینے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

تحقیقات میں  میانمار سے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال بھی کیا جائیگا۔

ہیگ کی عالمی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو زبردستی ان کے وطن سے بے دخل کیا جانا انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں بھی آسکتا ہے۔-

بیان میں روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر ظلم کو انسانیت پر مظالم کے ذمرے میں استعمال کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے بھی الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

آئی سی سی نے استغاثہ کو یہ اجازت ستمبر دوہزار اٹھارہ میں دی تھی کہ وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کرے جس کے بعد استغاثہ کی جانب سے اس حوالے سے وسیع پیمانے پر تحقیقات کی اجازت مانگی گئی تھی۔