فیس بک نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران "خفیہ طور پر" کیمرا استعمال کرنے لگا
معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ آپ کے علم میں لائے بغیر آپ کے فون کا کیمرہ استعمال کرتا ہے۔
جب صارفین موبائل فون میں فیس بک نیوز فیڈ سکرول کر رہے ہوتے ہیں، اس وقت کیمرا کام کر رہا ہوتا ہے۔
یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف جوشوا میڈڈکس نے ٹوئٹر کی مدد سے اسے رپورٹ کیا۔
Found a @facebook #security & #privacy issue. When the app is open it actively uses the camera. I found a bug in the app that lets you see the camera open behind your feed. Note that I had the camera pointed at the carpet. pic.twitter.com/B8b9oE1nbl
— Joshua Maddux (@JoshuaMaddux) November 10, 2019
جوشوا کی شیئر کی ہوئی فوٹیج سے لگتا ہے کہ نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران بھی کیمرہ چل رہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ فیس بک کی کسی خرابی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
جوشوا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ مسئلہ آئی او ایس 13.2.2 پر چلنے والی 5 ڈیوائسز میں نظر آیا، لیکن انہوں نے آئی او ایس 12 میں ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک بگ کی وجہ سے ہے، جسے ٹھیک کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
Comments are closed on this story.