Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونیسیف: 2018 میں 8لاکھ بچے نمونیے سے زندگی ہار گئے

شائع 13 نومبر 2019 07:19pm

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں سے  متعلق رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں پانچ سال سے کم آٹھ لاکھ سے زائد بچے دنیا بھر میں نمونیا کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتالیس سیکنڈز میں ایک بچے اس بیماری کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نمونیا کے باعث دوہزار دو سو بچے روزانہ اپنی زندگی ہارتے ہیں ، رپورٹ میں بیماری کو سب سے زیادہ قابل علاج بھی قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے عالمی برادری کے مضبوط عزم اور سرمائے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ اس کا علاج ویکسینوں اور جراثیم کش ادویات سے با آسانی ممکن ہے تاہم غریب ممالک میں وسائل کی کمی کے باعث انکی رسد کمی کا شکار ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نمونیا کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی نصف تعداد کا تعلق پانچ ممالک نائیجریا، بھارت، پاکستان، کانگو ، اور ایتھوپیا سے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمونیے کے باعث ایک لاکھ تریپن ہزار سے زائد بچوں کی اموات انکی پیدائش کے پہلے ماہ میں ہی ہوئیں جبکہ زیادہ تر بچے دو سال کی عمر میں ہی اپنی زندگی گنوا بیٹھے۔