Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کو مشروط بیرون ملک علاج کی اجازت پر تحفظات

شائع 13 نومبر 2019 04:32pm

مسلم لیگ ن حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ، حکومت نے نواز شریف کو چار ہفتے کیلئے بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی ہے۔

ن لیگ کا موقف ہے کہ اس بات کی ضمانت کیسے دی جاسکتی ہے کہ نواز شریف کی صحت چار ہفتے میں بہتر ہوجائے گی۔

ن لیگ نے حکومت کی جانب سے بانڈز کی شرط کو بھی غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ کی جانب سے شورٹی بانڈز پہلے ہی عدالت میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔

ن لیگ نے بیان میں حکومتی زیلی کمیٹی کے فیصلے کو بھی سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔

ادھر لیگی صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے جس کے بعد وہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔