Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک سو بیس ارب روپے مالیٹ کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی

اپ ڈیٹ 13 نومبر 2019 04:30pm
کاروبار

حکومت نے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ نیلامی میں 120 ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کئے ہیں۔ پانچ سال کے بانڈ کی کٹ آف ایلڈ پندرہ بیسسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو نیلامی میں بانڈ خریداری کے لئے دو سو اکہتر ارب روپے مالیت کی پیشکش موصول ہوئیں۔ تاہم حکومت نے ایک سو بیس ارب کے بانڈ فروخت کئے ہیں۔ نیلامی میں تین سا ل کے چھپن ارب روپے مالیت کے بانڈز گیارہ اعشاریہ سات نو فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے ہیں۔ پانچ سال کے بیالیس ارب روپے مالیت کے بانڈ گیارہ اعشاریہ چار پانچ فیصد کٹ آف ایلڈ پر جبکہ اکیس ارب روپے مالیت کے دس سال کے بانڈ گیارہ اعشاریہ تین پانچ فیصد کٹ آف ایلڈ پر فروخت کئے ہیں۔ نیلامی میں پانچ سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ پندرہ بیسسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔ جبکہ بیس سال کے بانڈ کے لئے موصول ہونے والی تمام پیشکش مسترد کردی گئیں۔