Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فیصلہ میریٹ پر ہوگا،فروغ نسیم

شائع 12 نومبر 2019 07:19pm

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ میریٹ پر ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔

اجلاس کے بعد وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے بات چیت کی ، میڈیا بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا ابھی ٹائم نہیں دے سکتے۔ میاں صاحب کے اوپر منحصر ہے کہ وہ کیا موقف اپناتے ہیں ۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ہماری سفارشات پر عمل کرنا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو اجلاس کی کارروائی کے دورانیے سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ میریٹ پر کریں گے اور ہمارا فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں ہے۔

فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ فیصلہ جوبھی آئے آپکے سامنے آئیگا تاہم اس موقعے پر شورٹی بانڈز لینے کے اختیار سے متعلق سوال پر انہوں نے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومت کی شرائط ماننے سے نکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے بات کے لیے جاتی امراء گئے تھے جہاں دونوں نے سیکیورٹی بانڈز کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق،قائد ن لیگ نوازشریف نے حکومت کی شرائط ماننے سے انکار کردیااور مؤقف اپنایا کہ کوئی شیورٹی بانڈ جمع نہیں کراؤں گا۔