Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرتارپور میں وزیراعظم کے بس میں سفر کی ویڈیو وائرل 'کہاں ہے ہمارا سدھو'؟

شائع 12 نومبر 2019 05:24pm

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جانے والے کام کا بس میں سفر کرکے تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔

اس سفر کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ جہاں وفاقی وزراء موجود تھے وہیں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور بولی وڈ اداکار سنی دیول بھی موجود تھے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور سدھو کے درمیان گہری دوستی ہے جس کی جھلک دونوں کی تقاریر میں بھی نظر آئی تاہم اب بس کے سفر کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو 'ہمارا سدھو' کہہ کر پکارا ہے۔ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔