Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: یادگار مقامات کیخلاف مودی سرکار کی سازش

شائع 12 نومبر 2019 02:41pm

مقبوضہ کشمیر میں یادگاری عمارتوں ، ایئرپورٹ، اسپتال، کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر یادگارات کے نام بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوں کے ناموں پر رکھنے کی سازش تیار کرلی گئی۔

مقبوضہ وادی میں کئی ایسے مقامات ہیں جو کہ بھارت نواز رہنما  شیخ محمد عبداللہ کے نام پر ہیں ، سینئر بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور شیخ عبداللہ کے بھارت نواز ہونے کے باوجود ان مقامات اور اداروں کے نام تبدیل کرکے سردار پٹیل اور دیگر بی جے پی رہنماوں کے نام پررکھ دیئے جائیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، سری نگر پارک کرکٹ اسٹیڈیم، انڈور اسٹیڈیم کے ناموں سے پہلے شیر کشمیر کالاحقہ آتا ہے اسکو ہٹاکر اب ان مقامات کے ساتھ اب ہندو انتہاپسندوں کا نام آئے گا۔

سری نگر میں پہلے ہی چنان نشری ٹنل کا نام تبدیل کرکے شمیا پرساد مکھرجی ٹنل رکھ دیا گیا ہے ۔

ایک سینئر بی جے پی رہنما نے بتایا ہے کہ ان یادگاری مقامات کے نام تبدیل کرکے سردار پٹیل کے نام پر رکھنے کی پارٹی کی دیرنیہ ڈیمانڈ تھی۔