Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

شائع 12 نومبر 2019 12:04pm

دورہ آسٹریلیا کے لئے منتخب ہونے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔

نسیم شاہ اس وقت آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں، وہ پرتھ میں کھیلے جارہے 3 روزہ پریکٹس میچ کا بھی حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال گزشتہ شب ہوا تھا، تاہم سفر کی طوالت اور اہل خانہ کے مشورے کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا اے اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں آج دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر جہاں بورڈ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی ان سے اظہار ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں۔