Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی ایل ،نواز شریف کی صحت سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی

شائع 11 نومبر 2019 07:35pm

ای سی ایل سے نام  نکالنے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹوئیٹ کیا ہے ، ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیبنٹ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وہ آگاہ کریں گے ۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جانے کی تجویز دی گئی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے سابق وزیراعظم کی صحت بگڑسکتی ہے جو کہ زندگی کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ٹوئیٹ کے ساتھ انہوں نے ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھی پیش کیاہے ۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل )سے نکالنے کے معاملے پر اپنا جواب وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ، جواب میں نیب نے کہا کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ حکومت خود کرے۔

نواز شریف بیرون ملک اُڑان بھرنے کے لیے بے قرار ہیں لیکن ادارے نام ای سی ایل سے نکالنےپر تذبذب کا شکار ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پرفیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ،شہبازشریف کی درخوست پر وزارت داخلہ نے نیب رائے طلب کی تو نیب نے وزارت داخلہ کو خودمختارہونے کے ساتھ نئی میڈیکل رپورٹ کا تقاضہ کردیا ، نئی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد نیب نے وزارت داخلہ کوجواب دے دیا۔

نیب کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا واضح جواب نہیں دیا گیا تاہم نام نکالنے کے معاملے کوحکومت کی کورٹ میں ڈال دیا۔

جواب میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا ،وفاقی حکومت کو سفارش کرتے ہیں کہ فیصلہ خود کرے۔

نیب کی جانب سے جواب  میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے  ہماری رائے کی ضرورت نہیں ، وزارت داخلہ خود اس معاملے کودیکھے ، وفاقی حکومت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے، مختلف کیسز میں وفاقی حکومت پہلے بھی صوابدیدی اختیار استعمال کرچکی ہے ۔